‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2017 - 15:20
News ID: 429773
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کی وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات سے ملاقات میں کہا: ہمیں آپ سے شعائر مذھب اہلبیت علیھم السلام کے احیا کی امید ہے کیوں کہ یہ کام ملک میں فراوان برکتوں کا باعث ہوگا ۔
آیت الله وحید خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آيت الله حسین وحيد خراسانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کی وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات سید عباس صالحی سے ملاقات میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو خصوصی سلام پہونچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم سب سے پہلے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی نئی کابینہ کو پارلیمنٹ کی طرف سے انتخاب اور آپ کو وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں مزید کہا: ہمیں آپ سے شعائر مذھب اہلبیت علیھم السلام کے احیا کی امید ہے کیوں کہ یہ کام ملک میں فراوان برکتوں کا باعث ہوگا ۔

آيت الله وحيد خراسانی نے تاکید کی : آپ وزیر ثقافت و اسلامی ہدایات کے عنوان سے اس بات کی پوری کوشش کریں کہ مربوطہ وزارتوں، اسکولوں ، یونیورسٹیز اور حوزات علمیہ کے درمیان عقائد کی اصلاح و استحکام میں ھماھنگی و ارتباط قائم ہوسکے  ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۲۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬