02 September 2017 - 17:50
News ID: 429779
فونت
جنرل محمد باقری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس نمائشگاہ کے دورے کے دوران ایران کی فضا میں امن و سلامتی کو بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر گہری توجہ ہے اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانا مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس نمائشگاہ کے دورے کے دوران  ایران کی فضا میں امن و سلامتی کو بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر گہری توجہ ہے اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانا مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی وسائل کی پیداوار ، تحقیقات اور تجربات کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران دفاعی وسائل کی پیداوار اور تحقیقات میں آگے کی سمت گامزن ہے اور اس میدان میں ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایک قوی اور مضبوط سسٹم ہے جس کی بنا پر ملکی فضائیں امن و سلامتی سے بہرہ مند ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬