04 September 2017 - 18:01
News ID: 429803
فونت
آیت الله نوری همدانی:
سرزمین قم ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری فقہ ، اہل بیت علیھم السلام کی فقہ اور ہماری باتیں اہل بیت علیھم السلام کی باتیں اور خداوند متعال کا سخن ہے کہا: فقہ اہل بیت علیھم السلام کی تعلیم حاصل کرنا طلاب کیلئے عظیم سعادت ہے کہ اس نعمت پر ہمیں خداوند متعال کا شکر بجالانا چاہئے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کی پہلی نشست میں کہ جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوا ، حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مبارکباد پیش کی اور فقہ اہل بیت علیھم السلام نیز شیعہ فقہاء کی اہمیت کا تذکرہ کیا ۔

انہوں نے علم فقہ کو ایک مبارک اور شریف علم جانا اور کہا: ہمیں اس سلسلے میں خداوند متعال کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس علم کے حاصل کرنے کی توفیق عطا کی ہے ، اس حوالے سے ہمیں الھی نعمت کا قدرداں ہونا چاہئے اور اس راہ میں پوری توانائی صرف کرنی چاہئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تفقہ در دین اور علم فقہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر خدا کسی کے حق میں نیکی چاہتا ہے تو اسے دین کا فقیہ اور عالم دین بنا دیتا ہے اور اس طرح اسے سعادت کی منزلوں تک پہونچا دیتا ہے ۔

انہوں نے شیعہ فقہ کی خاص اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام ششم حضرت جعفر صادق(ع) ایک روایت میں فرماتے ہیں کہ میری روایت میرے اباء و جد حضرت رسول اسلام (ص) کا فرمان ہے ، ان کی حدیث خدا کا قول لہذا اهل بیت(ع) کا قول بھی خدا کا قول ہے ۔

اس مرجع وقت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق(ع) کی روایت شیعہ فقہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہا: بیان کردہ روایت کے مطابق فقہ کی دنیا میں موجود تمام روایتوں کی بازگشت قول الھی کی جانب ہے ۔

انہوں نے فرمایا: مگر یاد رہے کہ یہ بات فقط شیعہ فقہ سے ہی مخصوص ہے دیگر مذاھب کی فقہ کو یہ امتیاز حاصل نہیں ہے ، ہماری فقہ ، اهل بیت(ع) کی فقہ ہے اور اهل بیت(ع) کا کلام خدا کا کلام ہے ، فقہ اہل بیت علیھم السلام کی تعلیم حاصل کرنا طلاب کیلئے عظیم سعادت ہے کہ ہمیں اس نعمت پر خداوند متعال کا شکر بجالانا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬