05 September 2017 - 15:36
News ID: 429815
فونت
چین میں بریکس رکن ممالک نے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد دونوں دہشت گرد تنظیمیں کو خطے میں فساد کی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
سپاہ صحابہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مھر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں بریکس رکن ممالک نے  پہلی مرتبہ اپنے اعلامیے میں پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد کا ذکر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں دہشت گرد تنظیمیں خطے میں فساد کی ذمہ دار ہیں۔

 چین میں بریکس تنظیم کی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث، ان کا انتظام کرنے یا حمایت کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔ چین، روس، برازیل، جنوبی افریقہ اور بھارت کے سربراہان نے مشترکہ اعلامیے میں ایسی تنظیموں کی سخت مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

بریکس کے نویں اجلاس کے اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ افغانستان میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، بریکس ممالک نے طالبان، دولتِ اسلامیہ، القاعدہ اور اس کے ساتھی گروہوں بشمول مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، حقانی نیٹ ورک، لشکرِ طیبہ، جیشِ محمد، ٹی ٹی پی اور حزب التحریر کی وجہ سے خطے میں ہونے والے فساد اور بدامنی کی مذمت کی۔

تنظیم نے اس بات کو دہرایا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنا اولین طور پر ریاست کی ذمہ داری ہے اور بین الاقوامی معاونت کو خود مختاری اور عدم مداخلت کی بنیادوں پر فروغ دینا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ اور جیش محمد دونوں وہابی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو پاکستان اور ہندسوتان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ذمہد ار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬