07 September 2017 - 21:34
News ID: 429841
فونت
شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ۸ ستمبر جمعتہ المبارک کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام، عورتوں کی آبروریزی اور صدیوں سے رہائش پذیر روہنگیائی عوام کی شہریت سے انکار اور ریاستی دہشت گردی کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔
mayanmar

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام 8 ستمبر جمعتہ المبارک کو برما میں مسلمانوں کے قتل عام، عورتوں کی آبروریزی اور صدیوں سے رہائش پذیر روہنگیائی عوام کی شہریت سے انکار اور ریاستی دہشت گردی کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

صوبائی صدر پنجاب حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے عہدیداروں کو ڈویژنل، اضلاع اور تحصیل سطح پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد پریس کلب، مساجد، امام بارگاہوں کے باہر اور مشہور چوکوں میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت اپنے خطبات میں روہنگیا میں جاری غیر انسانی اقدامات کی بھی مذمت کریں گے اور قرادادیں منظور کی جائیں گی۔ ان کاکہنا تھاکہ تمام کلمہ گو امت واحدہ اور ایک جسم کی مانند ہیں، دنیا بھر میں کسی بھی جگہ مسلمانوں پر ظلم ہوگا تو آواز احتجاج بلند کی جائے گی۔

برما کے مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے غیر انسانی سلوک پر خاموشی گناہ ہے، مالدیپ نے برما کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے اچھی مثال قائم کی ہے، باقی مسلم ممالک بھی غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬