‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2017 - 13:08
News ID: 429883
فونت
روز غدیر تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی ولایت کے اعلان کے طورپر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ’’عید غدیر‘‘ کی مناسبت سے اسلامیان عالم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں ۔

انہوں نے بیان کیا : حج بیت اللہ کے بعد غدیر جیسے تاریخی میدان میں اس کی تکمیل کازبان وحی سے اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اورعالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالاخر دنیائے عالم کو دین حق کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا کیونکہ دین اسلام ہی بالاخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح او ر نجات کا ضامن ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے مزید کہا کہ کہ یوم غدیر جہاں تکمیل دین کی سند کے طور پر اور امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولایت کے اعلان کے طور پر تاریخ اسلام میںبے پناہ اہمیت رکھتا ہے وہیں یہ دن امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی ولایت و امامت کے اعلان کا بھی دن ہے جنہوں نے پیغمبر گرامی کے جانشین کے طور پر بعد از پیغمبرؐ بیک وقت تطہیر نفس اور تطہیر نظام کی طرح ڈالی اور اسے عملی طور پر ثابت کردکھا۔

انہوں نے بیان کیا : آپؑ نے تطہیر نفس کے لئے تقوی‘ شب بیداری‘ عبادت‘ حسن سلوک‘ عاجزی‘ انکساری اور تواضع جیسی صفات اختیار کیں جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف‘ اعتدال‘ توازن‘ حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کے لئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آپ کے اندر ذاتی اور اجتماعی رہنمائی کے لئے تمام خصوصیات اور شرائط موجود تھیں جس سے ایک عام انسان سے لے کر دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواہش مند شخص کے لئے مکمل استفادے کا سامان موجود ہے اور آپ کی سیرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا کہ عید غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین حق کی سربلندی اور ترویج اور امام برحق حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬