‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2017 - 20:33
News ID: 429902
فونت
آیت ‌الله‌ شبیری زنجانی:
سرزمین قم ایران کے مراجع تقلید میں سے حضرت ‌آیت الله شبیری زنجانی نے یہ کہتے ہوئے کہ علما کا طور طریقہ معاشرہ پر اثر انداز ہوتا ہے کہا کہ اگر علما الھی احکام کے مطابق نہ چلیں گے تو معاشرہ دین کی بہ نسبت بے عقیدہ ہوجائے گا ۔
آیت الله شبیری زنجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے حوزه علمیه قم کے طلاب کی عمامہ گزاری کے پروگرام میں انہیں نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ کا لباس زیب تن کرنے والوں کے کردار عوام پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے طلاب کے سر پر عمامہ رکھنے کے بعد انہیں خطاب کرتے ہوئے کہا: علما کا طور طریقہ معاشرہ پر اثر انداز ہوتا ہے کہا کہ اگر علما الھی احکام اور سنت رسول اسلام صلی الله علیہ و آلہ کے مطابق نہ چلیں گے تو معاشرہ دین کی بہ نسبت بے عقیدہ ہوجائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک طالب علم سر پر عمامہ نہ رکھے لوگ اسے معمولی انسان تصور کرتے ہیں مگر جب اس نے سر پر عمامہ رکھ لیا تو لوگ اسے عالم دین ماننے لگتے ہیں ، اس کا کردار اور اس کی گفتار پر عوام کی نگاہ ہوتی ہے ، لوگ عالم دین سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ تقوی الھی کے حوالے سے بھی اور علم و اخلاقیات کے لحاظ سے بھی دوسروں پر فوقیت رکھے ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر عالم دین میں یہ خصوصیتیں پائی جاتی ہوں گی تو وہ معاشرے کے مورد احترام و اکرام قرار پائے گا وگرنہ لوگوں کے دل سے اپنا احترام کھو دے گا کہا: طالب علم اس وقت معاشرے پر اثرانداز ہوسکتا ہے جب لوگ اسے مانیں اور اس کی باتوں کے خریدار ہوں وگرنہ نشر معارف اہل بیت الھی میں ناکام رہے گا ۔

واضح رہے کہ عید سعید غدیر کے موقع پر مراجع تقلید حضرت آیت الله شبیری زنجانی کے دولت خانہ پر علما و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں طلاب کی عمامہ گزاری کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں متعدد طلاب کو عمامہ رکھا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۸۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬