13 September 2017 - 12:34
News ID: 429922
فونت
پاکستان کے اہلسنت عالم دین ریاض شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے سوا کسی اسلامی ملک نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر او آئی سی کا بیان کافی نہیں، او آئی سی مطالبے نہیں اقدامات اٹھائے، اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی کے سوا کسی اسلامی ملک نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم اور مجبور روہنگیا مسلمانوں کے دفاع کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، اسلامی ممالک برما کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کرکے روہنگیا مسلمانوں کی شہریت کا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔

ریاض شاہ نے مزید کہا کہ برما کی ظالم فوج روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرکے وحشیانہ پن کا بدترین مظاہرہ کر رہی ہے، میانمار کے مسلمانوں کی برما سے بے دخلی کی بنیادی وجہ مذہبی تعصب ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو برما میں بدھ مت کے پیروکاروں کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں پوشیدہ ہے امت کے اتحاد میں بعض اسلامی ممالک کے مفادات رکاوٹ ہیں، روہنگیا مسلمانوں کے حق میں تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر سفارتی مہم چلائیں، عالم کفر کا متحد اور عالم اسلام کا منتشر ہونا المیہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬