13 September 2017 - 12:41
News ID: 429924
فونت
قطر کے امور خارجہ کے مشیر سلطان نے ایران کی عظمت اور شرافت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قابل قدر ،شریف ، مسلمانوں کا حامی اور ہمدرد ملک ہے اس نے کبھی قطر کو سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی طرح مختلف ممالک میں سفارتخانہ کھولنے اور بند کرنے پر مجبور نہیں کیا۔
سلطان بن سعد المریخی

رسا نیوز ایجنسی کی  النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، قطر کے امور خارجہ کے مشیر سلطان بن سعد المریخی نے ایران کی عظمت اور شرافت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قابل قدر ،شریف ، مسلمانوں کا حامی اور ہمدرد ملک ہے اس نے کبھی قطر کو سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی طرح مختلف ممالک میں سفارتخانہ کھولنے اور بند کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

قطرکی وزارت خارجہ کے مشیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک کے مطالبات ناقابل قبول اور غیر منطقی ہیں ۔ سعودی عرب تین ممالک کی ہمراہی میں قطر کی حکومت کو تبدیل کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ ان ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کے سلسلے میں شواہد بھی پیش نہیں کئے اور خودساختہ الزامات عائد کرکے قطر پر پابندیاں عائد کردیں ۔

سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ ترکی اور ایران نے قطر کو خونخوار بھائیوں کے شوم منصوبے سے بچالیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر قطر کی حکومت کو بدلنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی اس تمنا کو قبر میں لے جائیں گے۔

ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قطر کے خلاف 2 سال تک پابندیاں جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬