‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2017 - 12:13
News ID: 429937
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس وقت معاشرے میں پائی جانے والی مشکلات خداوند عالم کی نافرمانی کا نتیجہ ہے ، نفس کا حاسبہ اور آنکھ و کان و زبان کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
آیت الله علوی گرگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے الشتر شہر سے آئے ہوئے صالحین گروہ کے ارکان سے آیت « وَ مَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا » کی تلاوت کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن کریم میں خداوند عالم کی طرف سے کی گئی نصیحت کسی خاص گروہ کے لئے نہیں ہے اور خداوند عالم تمام لوگوں یہاں تک کہ پیغمبروں اور اماموں کو بھی نصیحت فرماتا ہے ، جہاں تک کہ معصومین علیہم السلام فرامین الہی کے مطیع محض ہیں ۔

درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ : بہت سے ہم خدا کے بندے جو کام بھی ہمارے مفاد میں ہوتا ہے اس کو انجام دیتے ہیں اور اس وجہ سے دیکھتے ہیں کہ آنکھ و کان و زبان بعض لوگوں کا ان کے اختیار میں نہیں ہوتا ، حالانکہ خداوند عالم کی طرف سے گناہوں کو انجام دینے کی ممانعت کو جانتے ہیں ۔

انہوں نے مرحوم شیخ عباس قمی کے بیانات کہ جس میں نفس کے محاسبہ کی تاکید کی گئی ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انہوں نے اپنے ایک کتاب میں اپنی تقریر کے بیانات کو نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انسان اگر ہر روز اپنے گناہوں اور غلطیوں کو لکھے ، کچھ روز کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہوچے گا کہ غلطی اور گناہ کا انبار لگ گیا ہے ، حالانکہ وہ جتنا بھی فکر کرے کہ اس نے گناہوں کو انجام نہیں دیا ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے وضاحت کی : اس وقت معاشرے میں پائی جانے والی مشکلات خداوند عالم کی نافرمانی کا نتیجہ ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم لوگوں نے اپنی زندگی میں نفس کے محاسبہ کو فراموش کر دیا ہے ، حالانکہ قرآن کریم اس مسئلہ پر بہت تاکید کرتا ہے اور علما کے زندگی میں بھی اس پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : اس مسئلہ پر توجہ رکھنی چاہیئے کہ موت ہمارے انتظار میں ہے ، جس کی وجہ سے اس وقت ہم لوگوں کو اپنی زبان و آنکھ اور کان پر زیادہ توجہ کرنی چاہیئے اور اس کو آزاد نہ چھوڑیں تا کہ قیامت کے روز افسوس کریں کہ اتنی صلاحیت تھی کہ ہم ان گناہوں کو انجام نہیں دے سکتے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬