17 September 2017 - 16:12
News ID: 429979
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کا امدادی وفد بنگلہ دیش پہنچ گیا ہے جہاں اس نے ایران کی طرف سے ارسال کردہ امدادی اشیاء بنگلہ دیش کی سرحد پرمیانمار کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپ میں تقسیم کی ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیائی اور بحرالکاہل امور کے ڈائریکٹر ابراہیم رحیم پور کی سرپرستی میں ایران کی طرف سے ارسال کردہ امدادی سامان بنگلہ دیش کی سرحد پرمیانمار کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپ میں تقسیم کی گئی۔

ایرانی وفد کے مطابق میانمار کے مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور انھیں طبی اور غذائی اشیا کی سخت ضرورت ہے۔ ایرانی حکام نے مزید امدادی اشیاء بھی بنگلہ دیش روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی ہلال احمر کی ایک ٹیم بھی بنگلہ دیش کی سرحد پر میانمار کے مسلمانوں کے درمیان موجود ہے۔ ایران نے میانمار کے مسلمانوں کے لئے صحرائے اسپتال اور ایک کیمپ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایرانی حکام مزیر امداد پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گذشتہ پچیس اگست سے میانمار کے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک چار لاکھ مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جبکہ ان حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬