‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2017 - 15:44
News ID: 429998
فونت
خالد اقبال مسرت:
سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعت کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ شام، عراق، مقبوضہ کشمیر اور برما میں بے گناہ مسلمانوں کا خون امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ، یو این او، یونائیٹڈ نیشن اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
محفل نعت شب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے محفل نعت شب وجدان سرگودہا میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسولؐ سے جذبہ جہاد پیدا ہوتا ہے اور محفل نعت لوگوں کے دلوں میں عشق رسولؐ اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام، عراق، مقبوضہ کشمیر اور برما میں بے گناہ مسلمانوں کا خون امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ، یو این او، یونائیٹڈ نیشن اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، 34 اسلامی ممالک کی بنائی گئی مشترکہ فوج برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے پہنچے اور مسلمانوں کے بے گناہ خون کا بدلہ لے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداﷲ حمید گُل نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی دھمکیو ں سے مرعوب نہیں ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جرات مندانہ بیان پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

محفل نعت میں ممتاز نعت خوان پروفیسر عبدالرؤف، قاری شاہد محمود، ڈاکٹر نثار، شکیل اشرف قادری نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا اور پورے پنڈال میں درود و سلام کی صدائیں گونج اٹھیں اور شرکاء میں وجد طاری ہوگیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬