18 September 2017 - 15:47
News ID: 429999
فونت
جھنگ پولیس:
جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس سے ہو گی۔
پاکستان پولیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈی ایس پی سٹی سرکل جھنگ سیف اللہ بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم میں عزاداروں اور زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، امن کمیٹی کے ارکان اور عوام امن و امان قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں، تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس سے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری عشرہ محرم کے دوران کسی بھی مشکوک شخص یا شے کی موجودگی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جھنگ کی ہدایات کے مطابق عشرہ محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور جلوسوں کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی، ایام امن اور مستحکم پاکستان کے لیے مثبت اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، مستقل امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلعی پولیس کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے، ڈی پی او آفس میں کنٹرول قائم کر کے افسران کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا خوشگوار ماحول قائم ہے اور لوگ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہیں جو خوش آئند ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬