‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2017 - 18:15
News ID: 430000
فونت
مجلس خبرگان رهبر کے سابق نمائندہ آیت الله معصومی شاهرودی نے ایک طویل مدت بیماری کے بعد اس دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت الله معصومی شاهرودی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رهبر کے سابق نمائندہ آیت الله معصومی شاهرودی، کئی ماہ بیماری کا درد تحمل کرنے کے بعد اس دار فانی سے کوچک کرگئے ۔

آیت الله معصومی شاهرودی ۲ مارچ سن ۲۰۱۷ کو کہولت سن کی بنیادوں پر پیدا ہونے والی بیماری ڈایبٹیز ، ہائی بلڈ پریشر، سکتہ مغزی اور سانس کی نلیوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب رضوی ہاسپیٹل مشھد مقدس میں بھرتی کئے گئے تھے اور انتقال کے وقت بھی آپ اپنے دولت خانہ پر بھرتی ہی تھے ۔

آیت الله معصومی شاهرودی نے انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں ، جن میں سے صوبہ گلستان کے علاقہ علی آباد اور کرمان کے علاقہ زرند میں انقلاب اسلامی کمیٹی کے ذمہ دار ، مشھد مقدس میں دفتر استفتائات امام خمینی(ره) کے رکن اور پہلی ، دوسری اور تیسری ایرانی پارلیمنٹ ممبر کے جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے ۔

مرحوم آیت الله معصومی کے داماد نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں آپ کی تشییع و تدفین کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا : انشاء اللہ کل منگل کو اس عظیم عالم دین کی تشییع ہوگی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬