18 September 2017 - 20:24
News ID: 430005
فونت
جمیعت علماء اسلام (ف) :
ریلی سے خطاب میں مقررین نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے برما میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف کسی طرح کے اقدامات نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک برما کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔
پاکستان مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہنگو میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری ریاستی دہشتگردی کے خلاف جمیعت علماء اسلام (ف) کیجانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مفتی سید جانان کر رہے تھے۔

ریلی میں ضلعی ناظم مفتی عبیداللہ کے علاوہ پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مسجد الشیراوی تا ریلوے چوک نکالی گئی اس ریلی نے بعدازاں ایک جلسے کی صورت اختیار کر لی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

مقررین نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے برما میں جاری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف کسی طرح کے اقدامات نہ کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک برما کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬