02 October 2017 - 13:20
News ID: 430193
فونت
بیگم عذرا نسیم:
فیصل آباد پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی رہنماء کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور امت کو ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا۔
امام حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ فیصل آباد کی رہنماء بیگم عذرا نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور امت کو ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی طاغوتی قوتوں کے ناپاک عزائم کے خلاف سیرت حسینؑ اپنانے کی اشد ضرورت ہے، حضرت امام حسینؑ عظمت کا عظیم مینار ہیں، جنہوں نے اپنے لہو سے ضابطہ اخلاق لکھ کر انسانیت کو سر اٹھا کر چلنے کا ہنر سکھایا، نواسہ رسولؐ اور آپؑ کے ساتھیوں کی قربانی اہل حق کو ہمیشہ ولولہ بخشتی رہے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬