04 October 2017 - 18:47
News ID: 430224
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ کرکوک کے شہر حویجہ کو داعش کے قبصے سے مکمل آزاد کرا لیا۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بدھ کے روز حویجہ سٹی میں داعش کے ‏آخری ٹھکانے پر بھی قبضہ کر لیا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حویجہ کے مختلف علاقوں کو داعشی دہشتگردوں سے مکمل پاک کرنے کے بعد بارودی مواد صاف کرنا شروع کردیا۔

عراقی فوج نے بدھ کی صبح حویجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کلین اپ شروع کیا تھا۔

حویجہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں عراقی فوج نے درجنوں دیہی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے علاوہ داعش کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا تھا۔

عراقی فوج نے اکیس ستمبر کو عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے حویجہ کی آزادی کے لیے بھرپور فوجی کارروائی کا آغاز کیا۔ حویجہ کو شمالی عراق میں داعش کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے انتیس ستمبر کو حویجہ کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن کے آغاز کا حکم دیا تھا۔

شمالی عراق کے صوبے کرکوک کے شہر حویجہ پر داعش نے جون دو ہزار چودہ میں قبضہ کر لیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬