‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2017 - 17:56
News ID: 430253
فونت
خطیب نماز جمعہ تہران:
ایران کے دار الحکومت تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ عراقی کردستان کے علاقے کے حکام نے ریفرنڈم کرا کے خیانت کی ہے ۔
آیت الله سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا نے اس ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کیا ہے کہا کہ ایران، عراق اور ترکی کی یکجہتی عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کرنے کا موثر طریقہ کار ہے -

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ عراقی کردستان کے حکام نے علاقے کے ممالک اور عراق کی مرکزی حکومت کی نصیحتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس علاقے کی علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کرا کے خیانت کی ہے-

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ احمد خاتمی نے امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں عوام کے قتل عام اور دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو تاہم اس کا خیال ہے کہ امریکہ اور مغرب کو یمن سمیت دنیا بھر میں بےگناہ عوام کے قتل عام کے سلسلے میں دوہرے رویے کو ترک کردینا چاہئے-

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے پردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ایران کے عوام اور حکام کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے-

آیت اللہ احمد خاتمی نے ایران میں ہفتہ پولیس کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار ایران اسلامی کی عزت و آبرو کاباعث ہیں کیونکہ وہ ملک میں امن و امان کے قیام اور بدامنی ، منشیات نیزاسمگلنگ کی روک تھام میں آگے آگے رہتے ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬