07 October 2017 - 22:29
News ID: 430277
فونت
ثروت اعجاز قادری:
کراچی سے بلوچستان روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ طالبان کو آکسیجن دینے والے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں سے نمٹنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں بلوچستان روانگی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی فارم میں حلف کو ختم کرنیوالے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا جائے، حلف ختم کرنیوالا ختم نبوت پر ہرزہ سرائی کا مجرم ہے، قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے، ظالمان دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، جو خود ساختہ بناوٹی مذہب اسلحہ کے زور پر مسلط اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے تشخص کو خراب کر رہے ہیں، مزارات اولیاء کا تحفظ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مزارات اولیاء امن و سلامتی اور روحانیت کے مراکز ہیں، دہشتگردوں سے مذاکرات کا دور گزر گیا، اب کارروائی کا دور ہے، طالبان کو آکسیجن دینے والے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن عوام ملکی سلامتی کے اداروں اور حکومت کے ساتھ ہے، دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کا وقت ہے، ملکی سلامتی کو کسی صورت خطرے میں نہیں پڑنے دینگے۔ ثروت اعجاز قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں سے نمٹنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬