07 October 2017 - 22:41
News ID: 430280
فونت
کراچی پاکستان:
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد میں ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا، تو مسلح دہشتگردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬