08 October 2017 - 15:44
News ID: 430281
فونت
مقبوضہ فلسطین کے عوام نے کل رات صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے کیس میں سست روی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نیتن یاہو

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات عوام کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے عدالتی مشیرآویخای منڈل بلٹ کی رہایش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے مقدمے کا جلد سے جلد فیصلہ سنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

تل ایب اورمقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی بر طرفی اور مقدمے کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے مظاہرے کئی ماہ سے شروع ہوئے جو بدستور جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2 جنوری 2017 سے ایک جرمن کمپنی سے لاکھوں ڈالر رشوت لینے کا مقدمہ صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہوکے خلاف شروع ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬