09 October 2017 - 10:02
News ID: 430295
فونت
سید علی گیلانی:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے ھندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے حریت راہنماؤں کو دہلی کے تہاڑ جیل میں روا غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سید علی گیلانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انڈین فورسز اور سول انتظامیہ کی طرف سے قتل و غارت اور عوام کُش کارروائیوں کو سرکاری زیادتیوں کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں کو انسانیت کے نام پر ایک دردمندانہ اپیل میں ان اعلیٰ ذمہ داروں کی توجہ سرکاری اور غیر سرکاری دہشتگردی میں روز افزوں اضافے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا :  کشمیر میں عوام کی طرف سے چلائی جارہی حقِ خودارادیت تحریک ک بدترین حالات سے روبرو  ہے ۔

گیلانی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حقِ خودارادیت کی تحریکوں کو دہشتگردی کے ساتھ نتھی کرنا انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی مٹی پلید کرنے کے مترادف ہے اور مہذب دنیا کو ہر سطح کی دہشتگردی کے خلاف صف آراء ہونا چاہیے ۔

انہوں نے چودہ اکتوبر 2017ء کو پولوگراؤند احتجاجی کال کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ اس روز کشمیری عوام کی طرف سے اپنی سیاسی قوت کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے حقِ خودارادیت کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ عالمی ایوانوں تک صدائے بازگشت سنائی دینی چاہیے جس کے لئے ہماری مظلوم قوم نے آج تک بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔

گیلانی نے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے حریت راہنماؤں کو دہلی کے تہاڑ جیل میں روا  غیر انسانی سلوک کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا : اگر کسی بھی مزاحمتی رہنما کی جان کو کوئی گزند پہنچی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت ھند اور اس کی مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬