10 October 2017 - 21:50
News ID: 430319
فونت
میجر جنرل قاسم سلیمانی :
ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور کے کمانڈر نے کہا : مرحوم طالبانی نے اپنی زندگی عراقی قوم کے لئے قربان کردی اور یقینا ان کو راہ عراق کا شہید قرار دینا چاہئے۔
سردار قاسم سلیمانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور کے کمانڈر نے سابق عراقی صدر جلال طالبانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی علاقہ کردستان آج اس لئے بحران کا شکار ہے کیونکہ مرحوم طالبانی اب اس دنیا میں نہیں جنہوں نے عراقی اتحاد کے لئے اپنی زندگی وقف کی۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے منگل کے روز اپنے ایک تعزیتی پیغام میں نامور عراقی رہنما، سابق صدر مرحوم جلال طالبانی جو کردستان کی پیٹریاٹک یونین جماعت کے سیکرٹری جنرل بھی تھے، کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے مخلص دوست سے بچھڑ گئے جن کے انتقال سے نہ صرف عراقی قوم بلکہ تمام علاقائی اقوام شدید غم میں مبتلا ہے۔

جنرل سلیمانی نے مزید کہا کہ عراق کو اب بھی اس عظیم شخصیت کی اہمیت کا پتہ نہیں چلا بلکہ ان کی عدم موجودگی سے آج عراقی کردستان شدید بحران کا شکار ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم طالبانی نے اپنی زندگی عراقی قوم کے لئے قربان کردی اور یقینا ان کو راہ عراق کا شہید قرار دینا چاہئے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نےکہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کریں جو اتحاد اور عراقی یکجہتی کے علمبردار تھے۔

یاد رہے کہ سابق عراقی صدر مرحوم جلال طالبانی گزشتہ ہفتے جرمنی کے ایک اسپتال میں 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جلال طالبانی عراق کے پہلے غیر عرب (کُرد) صدر تھے جو 2005 کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے، انھوں نے جسمانی علالت کی بنیاد پر صدارت کا عہدہ 2014 میں چھوڑا۔

جرمنی کے ایک اسپتال میں زیر علاج طالبانی نے بغداد یونیورسٹی سے اپنی قانون کی ڈگری مکمل کی اور چودہ سال کی عمر میں انھوں نے سیاست میں قدم رکھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬