11 October 2017 - 20:20
News ID: 430335
فونت
ڈپٹی کمانڈر جنرل پوردستان نے عمان کی فضائیہ کے سربراہ مطر علی مطر سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کے بغیر بھی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں غیر علاقائي طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔
جنرل احمد رضا پوردستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل  احمد رضا پوردستان نے عمان کی فضائیہ کے سربراہ  مطر علی مطر سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کے بغیر بھی اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں غیر علاقائي طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔

اس ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایران اور عمان کے درمیان باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے لئے بہت ہی اہم ہے ۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ ایران کی فوجی توانائی صرف دفاعی نوعیت کی ہے اور ایران ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں کسی سے کوئي سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

جنرل پودستان نے کہا کہ علاقائی ممالک غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی  کے بغیر بھی  اپنے مسائل اور اپنی مشکلات کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔

اس ملاقات میں عمان کی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں ایران کے مثبت اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمان ایران کے ساتھ  تمام شعبوں بالخصوص فوجی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کا حواہاں ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬