‫‫کیٹیگری‬ :
13 October 2017 - 17:58
News ID: 430364
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
عظیم الشان مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی۔ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضي عسکر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک درحقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں  ہوگا سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔

اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬