16 October 2017 - 10:53
News ID: 430393
فونت
صھیونی شھر نشینوں نے گذشتہ روز صوبہ الخلیل کے جنوبی علاقے شهر یطا کی مسجد التوانہ کو نذر آتش کردیا ۔
صھیونی شھری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صھیونی شھر نشینوں نے گذشتہ روز صوبہ الخلیل کے جنوبی علاقے میں واقع شهر یطا کے شھریوں کے گھر پر حملہ کردیا ، ان پر شیشہ کی باٹلیں پھینکیں اور گھروں کے شیشے توڑ دیئے ، صھیونی فورس نے بھی بلوائیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسجد التوانہ کے ارد گرد موجود مسلمانوں پر آنسو گیس اور صوتی بم داغے  ۔

مسلمانوں نے بروقت خود کو مسجد تک پہونچا کر صھیونی شھر نشینوں کے ہاتھوں لگائی گئی مسجد کی آگ بجھائی اور بلوائیوں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا ۔

التوانہ کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پڑوس کے شھر ماعون کے صھیونیوں نے آج صبح مسجد التوانہ پر حملہ کردیا اور مسجد کو آگ لگانا چاہ رہے تھے کہ التوانہ کے مسلمانوں کے مقابلہ سے روبرو ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔

صھیونی فوجیوں نے بھی صھیونی شھریوں کی حمایت کرتے ہوئے التوانہ کے ساکنوں پر حملہ کیا تاکہ انہیں مسلمانوں کے حملہ سے بچا سکے ۔

اس حملہ کے زخمیوں کی کوئی رپورٹ دریافت نہیں ہوسکی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬