26 October 2017 - 20:44
News ID: 430538
فونت
حرم امیر المومنین(ع) میں قائم ڈسپنسری میں زیارت اربعین کے موقع پر چھ سو سے زائد رضا کاروں نے اپنے نام درج کروائے ہیں ۔
اربعین حسینی کے موقع پر روضہ امام علی علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) میں قائم ڈسپنسری میں زیارت اربعین کے موقع پر چھ سو سے زائد رضا کاروں نے اپنے نام درج کروائے ہیں ،ان کا تعلق مختلف میڈیکل کالجوں اور طبی تعلیمی اداروں سے ہے۔

ڈسپنسری کے انچارج علی سعدون نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی اس ملینز زیارت کے موقع پر بہت بڑا کام ہے جس کے لئے رضاکار افرد کی بڑی تعداد کی ضرورت ہوتی ہے اسی لئے چھ سو سے زائد افراد نے مختلف طبی اداروں سے اس کام کے لئے نام درج کروائے ہے۔

ان رضاکاروں کو زائرین کے راستے پہ نجف سے کربلا تک متعین کیا جائے گا اور زائرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬