26 October 2017 - 20:54
News ID: 430540
فونت
ترک وزارت خارجہ کے سابق ملازمین کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
سابق ملازمین کی گرفتاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے 121 سابق ملازمین کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے اسٹاف کےان افراد کو گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں عہدوں سے ہٹایاگیا تھا۔پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ملک بھر میں آپریشن شروع کردیا ہے ، جس کے لئے انسدادہشت گردی پولیس اسکواڈ نے 30 صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔

ترک میں گزشتہ سال ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں ایک لاکھ  سے زائد افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔

اس فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ بتایا جاتا ہے فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ فتح اللہ گولن کو امریکہ اور سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬