26 October 2017 - 20:57
News ID: 430541
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور ہم عراق کی ترقی اور تعمیرنو کے عمل میں بھرپورانداز میں تعاون کرنے پر بھی آمادہ ہیں۔

عراق کی ترقی اور تعمیرنو میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر آمادہ ہیں: ایرانی صدران خیالات کا اظہار صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے جمعرات کے روز تہران میں عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق کی دلیر قوم کی قربانیوں، حکام کی سنجیدگی اور دینی رہنماؤں نے عراق کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

صدر روحانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا تو اور آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

حجت الاسلام روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی کمپنیاں عراق کے ساتھ تکنیکی اور انجینئرنگ شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔

عراق کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی سلامتی اور خوشحالی کو اپنے لئے فائدہ مند سمجھتا ہے اور اس حوالے سے ہم کسی بھی تعاون سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر آمادہ ہیں کیونکہ ہماری نظر میں خطے میں دوطرفہ اور چندفریقی تعاون سے خطی عوام کو ہی فائدہ ملے گا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم عراق کی مرکزی حکومت کی مضبوطی کی حمایت کرتے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬