27 October 2017 - 21:28
News ID: 430551
فونت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر نے غرب اردن میں صیہونی آبادی کے علاقوں میں سرگرم عمل اسرائیل کی ایک سو تیس کمپنیوں کو سخت خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر زید رعد بن حسین نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں سرگرم عمل اسرائیل کی ایک سو تیس کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انھوں نے اگر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کا عمل جاری رکھا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

انھوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں میں اسرائیل کی سرگرم عمل ایک سو پچاس کمپنیوں کا نام شامل کئے جانے کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ کمپنیاں، صیہونی بستیوں میں سرگرم عمل ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬