28 October 2017 - 11:46
News ID: 430564
فونت
ہندوستان کی خفیہ ایجنسی (را) نے عراق و شام میں شکست کھانے والے داعش دہشت گرد عناصر کی ہندوستان واپسی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش میں شامل ہندوستانی وہابی دہشت گرد عراق و شام میں شکست کے بعد وطن واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی ڈیلی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی خفیہ ایجنسی (را)نے عراق و شام میں شکست کھانے والے داعش دہشت گرد عناصر کی ہندوستان واپسی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش میں شامل ہندوستانی وہابی دہشت گرد عراق و شام میں شکست کے بعد وطن واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکارمکمل چوکس ر ہیں ۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی (را) نے اعلان کیا ہے کہ عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے ہندوستانی دہشت گرد  شکست کے بعد اب وطن واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سکیورٹی اہلکاروں کو مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستانی خفیہ ادارے نے یہ انتباہ ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ ہندوستان کے پولیس اہلکاروں نے گزشتہ دنوں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے ایسے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا  ہےجو ترکی کے راستے واپس ہندوستان پہنچے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬