‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 13:01
News ID: 430569
فونت
نیوز پیپر، جرائد اور نیوز سائٹوں کی تیسویں عالمی نمائش کا مصلائے امام خمینی (ره) تہران میں افتتاح ہوا ۔
نیوز پیپر اور جرائد کی تیسویں عالمی نمائش

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، نیوز پیپر، جرائد اور نیوز سائٹوں کی تیسویں عالمی نمائش کا صحافیوں اور اہل میڈیا کی موجودگی میں مصلائے امام خمینی (ره) تہران میں افتتاح کیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، کل جمعہ کی صبح 9:30 بجے نیوز پیپر، جرائد اور نیوز سائٹوں کی تیسویں عالمی نمائش کے گیٹس اہل میڈیا اور صحافیوں کے لئے کھولے گئے تاکہ آنے والے ۸ روزوں میں صحافیوں کے عظیم اجتماع کا منظر پیش کرسکیں ۔

نمائشگاہ میں موجود رپورٹر کے بیان کے مطابق امسال، نیوز پیپر، جرائد اور نیوز سائٹوں کی تیسویں عالمی نمائش ، 600 سے زیادہ اہل میڈیا کی میزبان ہے کہ جس کے 10 اصلی گروپس اور 5 فرعی گروپس ہیں ، یہ نمائشگاہ 13 هزار مربع میٹر پر مشتمل ہے ۔

امسال نمائشگاہ میں 100 ماہنامہ، 54 هفتہ ‌نامہ، 30 دوهفتہ ‌نامہ، 20 دوماهنامہ، 52 فصل نامہ، 115 نیوز ایجنسیاں اور نیوز سائٹیں ، 70 علاقائی اطلاع رساںی کے مراکز اور 60 سے زیادہ نیوز پیپرس موجود ہیں ۔

نیز 80 سے زیادہ سیاسی و اقتصادی میڈیا ، 80 ثقافتی اور ھنری میڈیا ، 80 تخصصی غرفے ، خانوادہ سے متعلق 30 غرفہ اور دین اور افکار سے متعلق 20 غرفہ اس نمائشگاہ میں موجود ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ اس نمائش میں موجود ہے ، اس نیوز ایجنسی کے شائقین و مخاطبین ۲۷ اکتوبر سے لیکر ۳ نومبر تک مصلائے امام خمینی(ره) تہران کے گیلری نمبر ۷ غرفہ نمبر ۱۵۵ میں تشریف لاسکتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬