12 November 2017 - 22:14
News ID: 431771
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : ایم ڈبلیوایم کے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط ہیں، تاہم کسی بھی الائنس یا اتحاد کا فیصلہ مجلس وحدت کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ شوری عالی کرتا ہے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین نے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی الائنس بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سمیت دیگر مرکزی رہنما چہلم امام عالی مقام کے سلسلے میں مراسم عزاء میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی ذمہ دار نے نہ ہی کسی انتخابی الائنس کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ کسی نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے، ایم ڈبلیوایم کے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط ہیں، تاہم کسی بھی الائنس یا اتحاد کا فیصلہ مجلس وحدت کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ شوری عالی کرتا ہے۔

انہوں نے ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف ہمارے ساتھ آواز بلند کی، انشاء اللہ ملک سے لاقانونیت، کرپشن اور انتہا پسندی کیخلاف ہم خیال جماعتوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬