22 November 2017 - 12:13
News ID: 431923
فونت
میاں مقصود احمد:
ملتان سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامیاں اور کوتاہیاں چھپانے کے لیے ایسے ایشوز اُٹھا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک بھر کے مدارس، ان کی انتظامیہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرونی دباؤ پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
میاں مقصود احمد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے حکومت کی جانب سے مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کے فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حیلوں بہانوں سے مدارس کے طلباء اور اساتذہ کرام کو تنگ کرنا درست اقدام نہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔ ملک بھر میں اس وقت ہزاروں دینی مدارس کام کر رہے ہیں جن میں لاکھوں طلباء زیر تعلیم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل بھی حکومت نے نادرا ڈیٹا منظم کرنے کے لیے ملک بھر میں موجود مدارس کا سروے کیا تھا۔ حکمران اپنی ناکامیاں اور کوتاہیاں چھپانے کے لیے ایسے ایشوز اُٹھا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ملک بھر کے مدارس، ان کی انتظامیہ اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیرونی دباؤ پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اس میں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول کا نظام حیات ہی نافذالعمل ہو کر رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬