‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2017 - 20:57
News ID: 431954
فونت
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ افتخار آمیز رہا ہے کیونکہ یہ اثر و رسوخ دوستانہ ہے اور ایران اپنے ہمسایوں کے تحفظ کے لئے فداکاری کا مظاہرہ کرتا ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں کہا کہ ایران استقامت کا محور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے شام عراق اور لبنان میں مدد نہ کی ہوتی تو آج بغداد دمشق اور بیروت پر داعش کا قبضہ ہوتا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شام اور عراق کی قانونی حکومتوں نے جیسا کہ خود ان دونوں ملکوں کے حکام کا کہنا ہے داعش کا مقابلہ کرنے کے لئےایران سے مدد مانگی تھی۔

انہوں نے علاقے میں مغرب کی پالیسیوں کے بارے میں کہا کہ یورپی ممالک طاقتور ہونے کے لئے متحد ہو رہے  ہیں اور انہوں نے یورپی یونین قائم کی ہے تاکہ اسلامی ملکوں اور مشرق وسطی پر تسلط جمائیں اور علاقے کے ملکوں کو تقسیم کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬