‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2017 - 17:31
News ID: 431979
فونت
سعودی عرب کی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی(ص) میں تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
خانہ کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی  حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی(ص) میں تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے تمام غیرملکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی (ص) آنے والے اپنے معتمرین اور عازمین حج کو منع کریں کہ اپنے موبائل یا کیمروں سے سلیفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں تصاویر و ویڈیوز پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کہ معتمرین اور حجاج کرام اپنا قیمتی وقت تصویروں پر صرف کردیتے ہیں جس کی وجہ سےدیگر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل پیدا ہوجاتا ہے۔

چونکہ زائرین مسجد حرام اور مسجدنبوی کے اندر اور باہر تصاویر لیتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے  سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے لہذا تمام زائرین لاگو کئے گئے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون، کیمرے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬