‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2017 - 13:09
News ID: 432021
فونت
سردار عتیق:
برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو جماعتی، گروہی اور علاقائی معاملات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سردار عتیق

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل میں تعطل عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے بین الاقوامی ثالثی ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندگان اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کرے، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے امکانات تلاش کئے جائیں۔ تارکین وطن کو دہرے ووٹ کا حق دے کر قومی دھارے میں شامل کیا جائے، بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو جماعتی، گروہی اور علاقائی معاملات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬