07 December 2017 - 10:23
News ID: 432135
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : داعش کو امریکا اور اس کے حواریوں نے مسلم ممالک پر حملے اور دین اسلام میں فتنے پیدا کرنے کیلئے اُبھارا ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو غربت اور جہالت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپر طاقتوں کو سمجھنا ہوگا کہ دوسروں کے گھر میں آگ لگا کر خود بھی محفوظ نہیں رہ سکتے، دہشتگرد جماعتوں کی فنڈنگ کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بیان کیا کہ داعش کو امریکا اور اس کے حواریوں نے مسلم ممالک پر حملے اور دین اسلام میں فتنے پیدا کرنے کیلئے اُبھارا ہے، مسلم ممالک مسلمانوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی عالمی سازش کو سمجھیں۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے مسلم ممالک کو کوششیں کرنا ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیلئے عالمی قوتوں کو مفادات سے باہر نکل کر دنیا کے امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬