‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2018 - 13:26
News ID: 432508
فونت
ایران کے عوام نے آج اس ملک کے مختلف شہروں احتجاجی مظاہرے کر کے اور ریلیاں نکال کر حالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی جانب سے نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی بھر پور مذمت کی۔
مظاھرہ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے غیور عوام نے آج صبح قم، دہلران،اہواز،ایذہ، کرمانشاہ، اصفہان، لرستان، ہمدان سمیت دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کرحالیہ دنوں میں دشمنوں اور شر پسند عناصر کی سازش کی مذمت کی اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امنگوں سے تجدیدعہد کیا۔

مظاہرین نے جن کی تعداد لاکھوں میں تھی امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شرپسند عناصراور اقتصادی  بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقتصادی مسائل کے حل اور بے روزگاری سے نمٹنے پر تاکید کی۔

حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات کے خلاف کل جعمرات اور جمعہ کے روز بھی ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اوراقتصادی صورتحال کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا جس میں عوام نے حکومت سے مہنگائی اور افراط زر سے متعلق مسائل کے جلد حل کا مطالبہ کیا.

تاہم ان احتجاجی مظاہروں میں بعض شرپسند عناصر شامل ہوئے جن کا مقصد مختلف شہروں میں پرامن احتجاج کو پر تشدد رنگ دینا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬