04 January 2018 - 14:34
News ID: 432524
فونت
میجر جنرل محمد علی جعفری :
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ملک میں رونما ہونے والی بغاوت اور فسادی تحریک کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب فورس  کے کمانڈر نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کی آر میں رونما ہونے والی فسادی تحریک کو شکست دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے دشمنوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور مزید کہا کہ اسلامی وطن ایران کے خلاف دفاعی اور سیکورٹی خطرات بے اثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا فرمان اور پیغام ہے کہ فسادات اور مشکل حالات کے بعد آسانی آتی ہے لہذا اس وقت ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملک میں رونما ہونے والی بغاوت اور فسادی تحریک کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

جنرل جعفری نے مزید کہا کہ دشمن جان لے کہ وہ ہمیں دفاعی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کر سکتا کیونکہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران ہمیشہ ثقافتی، اقتصادی اور سیکورٹی شعبوں میں دشمنوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے بالخصوص آل سعود جتنا چاہیں فریاد کریں اور ہرزہ سرائی میں مصروف ہوں مگر وہ جانتے ہیں کہ ایران دنیا میں اپنے مقاصد میں کامیاب رہے گا۔

میجر جنرل جعفری نے یہ انکشاف کیا کہ امریکہ، صہیونیوں اور سعودیوں نے داعش کے دہشتگردوں کو ایران روانہ کردیا ہے جن کا مقصد وطن عزیز میں تخریبی کاروائیوں بم دھماکہ کرنا ہے تاہم ایران ان عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی نقل و حرکت ہمارے کنٹرول میں ہے اور ہم ان دہشتگردوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر ان کی جرات ہے تو وہ ہماری سرحدوں تک آکر دیکھائیں۔

پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے مزید کہ اللہ کے فضل سے تمام مسائل کے خاتمے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد مکمل طور پر مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ دنوں ملک کے بعض حصوں میں مظاہروں کے دوران فسادی عناصر اور قانون توڑنے والوں کا ساتھ نہ دیا اور ان کے مقاصد کو مسترد کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬