21 January 2018 - 14:16
News ID: 434718
فونت
دارالعلوم مدرسہ کے سربراہ :
مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی اور عدم استحکام دشمن کی خواہش ہے ۔
مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنیئر ایرانی اہل سنت رہنما اور دارالعلوم مدرسہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن وطن عزیز ایران میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا لہذا ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا کہ دشمن کو موقع فراہم نہ ہو۔

انہوں نے قرآن پاک اور دین اسلام کو مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد کی اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تنازعات کی وجہ سے اسلامی امت کی ناکامیاں اور مسائل کا شکار ہے۔

اسماعیل زہی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے درمیان کوئی فرق موجود نہیں ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ان کے مابین تفرقہ نہیں ڈالنا چاہیئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کے حکمران، مذہبی علماء اور سائنسدان مسلمانوں کے درمیان مذہب اور فرقہ پرستی کو دور کرنے کے لئے کوششیں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام مسلمانوں اور عوام کو انسانی حقوق کی رعایت کرنا اور ایرانی قوم کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے تحفظ کی دعوت دے رہے ہیں۔

زاہدان کے دینی مدارس کے سنی رہنما نے کہا کہ ایرانی حکام کو عوام کے مسائل بالخصوص بے روزگاری اور معیشتی مشکلات کا حل کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی اہل سنٹ برادری ملک میں بدامنی اور تشدد کے پھیلاو نہیں چاہتی ہے اور ہم تمام لمحات میں ہماری قوم اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

مولوی عبدالحمید چینی سمندر میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے ایرانی تیل بردار جہاز کے عملے کے جاں بحق ہونے پر قوم، حکومت اور ان کے لواحقین کو تعزیت کا اظہار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬