25 January 2018 - 11:14
News ID: 434768
فونت
سعودی عرب کے ولیعہد اور امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون اور علاقے کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جوزف ووٹل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فوجی شعبے میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم اور علاقے کے مختلف مسائل پر غور کیا گیا۔

اس ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس ملک کے آرمی چیف محمد العایش اور یمن کے خلاف قائم سعودی اتحادی فوج کے کمانڈر فہد بن ترکی بھی شریک تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال نومبر میں اپنے دورہ ریاض میں ہتھیاروں کے ایک سو دس ارب ڈالر کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے جسے دنیا میں ہتھیاروں کا یہ سب سے بڑا سودا سمجھا جاتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور عراق و شام میں دہشت گردوں کی مالی و فوجی حمایت کرنے پر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سعودی عرب کی شدید مذمت کی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬