02 February 2018 - 14:27
News ID: 434874
فونت
جماعتہ الدعوہ جنوبی پنجاب کے رہنما نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہوں، حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اْٹھائیں، آزادی کشمیر کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام  4 فروری کو عیدگاہ چوک میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کی صدارت دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق کریں گے اور اس کانفرنس میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

جماعة الدعوة یکجہتی کشمیر کانفرنس کی میزبانی اور انتظام و انصرام کے فرائض سرانجام دے گی۔ ملتان کی طرح جنوبی پنجاب بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران نے مرکز ابن باز رشید آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

ابو معاذ عمران کا اجلاس میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہوں، حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اْٹھائیں، آزادی کشمیر کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھا مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان میں استحکام ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬