‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2018 - 16:26
News ID: 434890
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال:
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کی جنرل باڈی کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزه علمیہ اور صنف علماء کے سلسلے میں امام خمینی (رہ) کی خدمات کو ھرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا کہا: حوزه علمیہ اور صنف علماء کا وظیفہ ہے کہ وہ حضرت عمار(رض) کے مانند رهبر معظم انقلاب اسلامی کا ساتھ دیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال

حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں آغاز عشرہ فجر کی مبارکباد اور ایام شهادت حضرت زهرا(س) کی تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: توقع ہے کہ عوام ھر دور سے زیادہ دور حاضر میں سامراجیت کی مذموم مقاصد کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ہر دور میں کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کو نقصانات پہونچانے کی کوشش کی ہے کہا: کئی عشرے گزرجانے کے باوجود ملت ایران آج بھی اس مذموم مقاصد کے مقابل کھڑی ہے ، امید ہے کہ ملت ایران ماضی کی طرح امسال بھی ان ایام کا احترام کرے گی اور اسلامیہ جمهوری ایران کے مقدس نظام حکومت سے تجدید بیعت کرے گی ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کی جنرل باڈی کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں اس بات کا اعتقاد ہے کہ عوام، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ہیں کہا: ہماری عوام نے ہمیشہ نظام اسلامی کے مقاصد اور اقداروں کی راہ میں ولایت فقیہ سے تجدید بیعت کی ہے اور ہمیشہ اس عظیم شخصیت کے پشت پناہ رہے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین فرخ فال نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزه علمیہ اور صنف علماء کے سلسلے میں امام خمینی (رہ) کی خدمات کو ھرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا کہا: حوزه علمیہ اور صنف علماء کا وظیفہ ہے کہ وہ حضرت عمار(رض) کے مانند رهبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزه علمیہ اور صنف علماء، رھبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کے شانہ بہ شانہ اس نظام اور انقلاب اسلامی کی حفاظت کریں کیوں کہ امام خمینی (رہ) نے ان کے دوش پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے ، میں اس بات کا اعتقاد رکھتا ہوں کہ دن بہ دن اس نظام اسلامی کی عزتوں میں اضافہ ہوتا جائے گا اور ہمارا دشمن ذلیل و خوار ہوتا جائے گا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬