04 February 2018 - 15:37
News ID: 434901
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور بعض ممالک کی جانب سے خطے میں ہتھیار برآمد کرنے کے عمل پر کڑی تنقید کی ہے۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور بعض ممالک کی جانب سے خطے میں ہتھیار برآمد کرنے کے عمل پر کڑی تنقید کی ہے۔

یہ بات بہرام قاسمی نے گزشتہ روز تہران میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بعض مہلک ہتھیار برآمد اور پیداوار کرنے والے ممالک، ایران کی پرامن دفاعی صلاحیت کا فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی عوام کے لیے قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے عمل میں ذرہ برابر بھی وقفہ نہ ہوگا اور ہمیں یقین ہے کہ میزائل صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کے قابل قدر تجربات اور کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت کو ملک کے دفاع کے لیے کسی ملک سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے امریکہ کے حالیہ ایران مخالف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران، کسی بھی غیر معمولی اقدام پر فیصلہ کن جواب دے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬