06 February 2018 - 10:48
News ID: 434918
فونت
کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس کے ایک گشتی دستے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی حراست سے ایک عسکریت پسند فرار ہو گیا۔
شری نگر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پولیس کے ایک گشتی دستے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی حراست سے ایک عسکریت پسند فرار ہو گیا۔

شہر کے صدر اسپتال میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعے میں مسلح عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک ٹیم پر، جو جیل میں قید چھے عسکریت پسندوں کو معمول کے چیکپ کے لئے سینٹرل جیل سے اسپتال لے گئی تھی، حملہ کر دیا اور نوید جٹ نامی مبینہ طور پر پاکستانی عسکریت پسند کو پولیس کے قبضے سے فرار کرا دیا۔

اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند نوید جٹ نے ہی پولیس اہلکار کی پستول چھین کر اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے عسکریت پسند کی تلاش کا کام جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬