06 February 2018 - 14:35
News ID: 434923
فونت
غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں القسام بریگیڈ کے ایک مجاہد احمد جرار کی شہادت کی خبر کے اعلان کے بعد غرب اردن کے شمال میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں۔
غرب اردن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمال میں واقع بیت ایل میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اوران کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کئے جانے کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی  مجاہد  کی شہادت کے بعد رام اللہ کے فلسطینیوں نے بیت ایل کی طرف مارچ کیا۔

جہاد اسلامی فلسطین نے بھی صیہونیوں کے اس اقدام کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد نصر جرار کی شہادت کو صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں اس شہید کی ایک کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ فلسطینی مجاہد منگل کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬