‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2018 - 13:08
News ID: 434933
فونت
مصری وزارت خارجہ نے قبرص اور مصر کے بحری معاہدے کے بارے میں ترکی کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےترکی کو خبردار کیا ہے کہ اسے مصر کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔
مصری اور ترکی کا پرچم

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری وزارت خارجہ نے قبرص اور مصر کے بحری معاہدے کے بارے میں ترکی کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اسے مصر کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے اپنے فیس بک پر ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی حاکمیت اور حقوق کے منافی ہر اقدام کا مقابلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل ترک وزیر خآرجہ نے کہا تھا کہ ترکی قبرص اور مصر کے درمیان دریائی سرحدی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا۔جس کے جواب میں مصر کا کہنا ہے کہ کہ مصر اپنے حقوق پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دےگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬