08 February 2018 - 16:27
News ID: 434950
فونت
محمد علی جعفری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عراقی عوام نے استقامت کے ساتھ امریکہ کے پروردہ عالمی دہشت گردوں کا ملک سے خاتمہ کردیا ۔
جنرل محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ محمد علی جعفری نے عراق میں داعش دہشت گردوں کی حالیہ شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام سے بھی دہشت گردی کا خآتمہ ہوجائے گا اور شام دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائے گا ۔

جنرل جعفری نے کہا کہ جب دنیا کے لئے ثابت ہوگيا کہ ایرانی قوم نے خالی ہاتھ استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا اور آٹھ سالہ جنگ میں ایرانی قوم کو فتح نصیب ہوئی ۔ قدرتی بات ہے کہ لبنان ، عراق ، فلسطین اور یمن کے عوام  نے بھی ایرانی قوم سے استقامت کا درس حاصل کیا اور انھوں نے بھی اپنے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔

جنرل جعفری نے کہا کہ عراقی عوام نے استقامت کے ساتھ  امریکہ کے پروردہ عالمی دہشت گردوں کا ملک سے خاتمہ کردیا ۔ عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف استقامت پر اب علاقائي قوموں کا اعتماد ہوگيا ہے۔ یمنی قوم نے امریکہ کے اتحادی سعودی عرب کو زمین گیراور شکست سے دوچارکردیا ہے۔

جنرل جعفری نے ملک کے اندرونی چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت سب سے بڑا چيلنج ہے ملک میں اہم کام انجام پذير ہوئے ہیں ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی بدولت ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

ایرانی سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران میں پائدار امن و سلامتی قائم ہے ہم ازادای اور استقلال کے ساتھ آگے کی جانب گامزن ہیں ۔اور ہمیں ان عظیم نعمتوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬