08 February 2018 - 21:27
News ID: 434958
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعرات کے روز صوبہ صعدہ کے علاقے شرق الاجاشر میں سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مارب میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اتحادی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی شہر رازح کے علاقے آل علی پر بمباری کی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬